حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی سروس کی رپورٹ کے مطابق، حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کی عزاداری کے سلسلہ میں آسٹریلیا کے شہر برسبین میں واقع "زینبیہ (س) اسلامک سنٹر" میں عشرۂ محرم الحرام کی مجالس عزاء منعقد کی جائیں گی۔
ان مجالس میں حجۃ الاسلام والمسلمین یحیی جہانگیری خطاب کریں گے۔ عزاداری کے ان پروگراموں میں نماز باجماعت، زیارت عاشورہ کی قرائت، فارسی اور انگریزی میں تقریر، ماتمداری اور ضیافت شامل ہیں۔